تیمرگرہ،مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن ا ے این پی میں شامل

تیمرگرہ،مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن ا ے این پی میں شامل

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ)دیرلویر،تالاش چنارونو میں مختلف سیاسی جماعتوں کے درجنوں کارکنان عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے،شمولیتی تقریب کے مہمان خصوصی اے این پی دیرلویر کے سنیئر نائب صد ر اور حلقہ پی کے 15کے سابق امیدوار ملک سجاد خان تھے، تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ملک سجاد خان، اے این پی ضلعی جنرل کونسل کے ممبر وسابق وی ساناظم سعید الر حمن، لاجبر خان لالا،کریم خان و دیگر مقررین نے کہا کہ اے این پی اگلے بلدیاتی اور عام انتخابات میں واضح قوت بن کر ابھری گی،موجودہ حکومت اپنے انتخابی وعدوں کی تکمیل میں بری طر ح ناکام ہو چکی ہے،پختون سرزمین کی بقاء اور امن کی جنگ میں اے این پی نے اپنے قائدین سمیت ایک ہزارکارکنوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،ایک دفعہ پھر پختون بیلٹ کا امن تباہ کرنی کی ساز ش ہو رہی ہے،ملی قائد اسفند یار ولی خان اور ایمل ولی خان کی قیادت میں پختونوں کے خلاف تمام تر سازشوں کو ناکا م بنایا جا ئیگا،اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے مقامی مشران ا میر محمد،نواز خان،بہلول خان،دولت خان،محمد ر حمٰن،شاہ زمین،نورز مین د یگر مشران اپنے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان جبکہ پارٹی قایدین نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی کی ٹو پیاں پہنائی،اس موقع سانحہ یکہ تو ت میں شہید ہو نے والے سابق صوبائی تر جمان ہارون بلور کی تیسری برسی کی مناسبت سے اُ ن سمیت د ھماکہ میں شہید ہونے والے دیگر شہداء کی بلند درجات کے لے دعا کی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -