مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں جائینگے،فرمان علی مہمند

مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں جائینگے،فرمان علی ...

  

تخت بھائی (نمائندہ خصوصی) مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں جائینگے۔ تمام محکموں کی مربوط حکمت عملی اور کوارڈنیشن سے عید لاضحی کے لئے مال منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت ممکن بنانے کی بھر پور کوشش کرینگے۔ کیو نکہ یہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے۔ان خیا لات کا اظہار تحصیل میونسپل آفیسر تخت بھائی فرمان علی مہمند نے تخت بھائی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن تمام انتظا مات کی کڑی نگرانی خود کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے وائرس کے پھیلاؤ میں ٹھہراؤ آیا اور یہ تمام کامیابیاں عوام کے تعاون کے بغیر نا ممکن تھی۔ تاہم کورونا کیسز میں دوبارہ زیادتی سے خا لات خراب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحٰی کے حوالے سے ٹی ایم اے انتظا میہ نے تمام تیاریاں مکمل کرلیئے ہیں۔اس دن سینٹیشن اور دیگر سٹاف اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیتے رہینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -