آل پاکستان یونیورسٹیزبی پی ایس ٹیچرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی ایچ ای سی حکام سے ملاقات
چکدرہ(تحصیل رپورٹر)آل پاکستان یونیورسٹیزبی پی ایس ٹیچرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی ایچ ای سی حکام سے ملاقات، شعبہ ریاضی کے چیئرمین ڈاکٹر امتیاز احمد نے ملاکنڈ یونیورسٹی کی نمائندگی کی، تفصیلات کے مطابق اپنے مطالبات کے سلسلے میں ال پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے حکام ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل، سپیشل ایڈوائزر ٹوچیئرمین اویس احمد، کیو اے ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ظفر علی سیال اور عبیداللہ انورسے ملاقات کی، اس موقع پر بی پی ایس ٹیچرز کے متعدد ایشوز پر تفصیلی بحث کی گئی اور ایچ ای سی حکام نے اعتراف کیاکہ ایچ ای سی آرڈیننس 2002کے باوجود بی پی ایس ٹیچرزسروس سٹرکچر کی عدم دستیابی کے سبب بری طرح متاثر رہے ہیں، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ جمعہ 16جولائی کوبی پی ایس ٹیچرز کاتحریری آئینی مسودہ زیر بحث لاکر تحفظات کے بعد حتمی مسودہ کمیشن کو پیش کیا جائے گا، عیدالاضحیٰ کے فوراََ بعد بی پی ایس ٹیچرزاور کمیشن ممبران کی میٹنگ کے اہتمام کا بھی فیصلہ کیا گیا، بی پی ایس ٹیچرز کی جانب سے ڈاکٹر امتیازاحمد نے ملاکنڈ یونیورسٹی کی نمائندگی کی۔