عوام او ر تاجر وں کے بجلی کے مسائل فوری حل کے متقاضی

عوام او ر تاجر وں کے بجلی کے مسائل فوری حل کے متقاضی

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کی تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے پشاور کینٹ  میں عوام اور تاجروں کے بجلی سے متعلق مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور تمام پرانے کیبل تبدیل کر کے نئے کیبل لگائے جائے اس بات کا فیصلہ تاجر اتحاد خیبرپختونخوا کے صدر مجیب رحمان کے صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیاجسمیں مختلف بازاروں  کے صدورتازہ گل، انگور شاہ، پرویز خان،حاجی ثنائاللہ، فرہاد خان، حاجی امیر اللہ،  یاسین خان۔ تاج محمد،واجد اللہ،گلشن علی، الطاف شنواری  اور دیگر صدور نے شرکت کی  اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس وقت پشاوکینٹ میں آبادی  کے لحاظ سے بجلی کا استعمال زیادہ ہے جبکہواپڈا  اہل کار بہت کم ہے اور خرابی کی صورت میں کمپلینٹ سیل میں کمپلینٹ کیا  جاتے ہیں لیکن اہلکار کم ہونے کی وجہ سے گھنٹوں گھنٹوں انتظار کیا جاتا ہے چونکہ زیادہ تر کاروباری مراکز ہے اسی لئے بجلی بند ہونے سے کاروبار خراب ہو جاتا ہے اس لیے کینٹ کے آبادی کے برابر واپڈا کے اہلکار تعینات کیا جائے تاکہ پشاور کے عوام تاجر برادری کے مشکلات فوری  حل ہو سکے اور گھنٹوں گھنٹوں انتظار  نہ کرنا پڑے کیونکہ  گرمی کا موسم ہے اور  اہلکار  کمی کی وجہ سے عوام  اور تاجر برادری آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ اپس میں الجھ پڑتے ہیں اس لیے فوری طور پر یہ پشاور کینٹ  میں آبادی کے لحاظ سے واپڈا کے اہلکار تعینات کیے جائے  اور تمام پرانی تارے تبدیل کرکے نئے تار اور بجلی کے استعمال کے برابر نئے ٹرانسفرمر لگائے جائے تاکہ تاجر برادری کاروبار کر سکے اور تمام پرانی تارے تبدیل کرکے نئے کیبل لگائے جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -