شبقدر میں سابق یو سی چیئرمین کو جرگہ کے دوران قتل کردیا گیا 

شبقدر میں سابق یو سی چیئرمین کو جرگہ کے دوران قتل کردیا گیا 

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر) سابقہ یوسی چیئرمین کو دوران جرگہ قتل کردیا۔ قاتل فرار ہوتے ہوئے مقتول کی کارکو بھی لے اڑا۔ واقعات کے مطابق سابقہ یوسی چیئرمین منیر ولد شاہ مثل سکنہ شاہ خیل کورونہ شبقدر سے ان کی ڈرائیور عبد اللہ نے موبائل چوری کی۔ جس پر جرگہ ہورہا تھا کہ اچانک عبد اللہ اور ان کی ساتھیوں عثمان، سجاد عرف کوکو ساکنان غنی قلعہ نے اس پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوا۔ قاتلوں نے فرار ہوتے وقت ان کی موٹر کار بھی لے گیا۔ پولیس تھانہ شبقد ر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -