ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے نمک منڈی چوک کا دورہ کیا

ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے نمک منڈی چوک کا دورہ کیا

  

پشاور (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے نمک منڈی چوک کا دورہ کیا، اس موقع پر ایس پی سٹی عتیق شاہ اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے ہارون بلور کی برسی کے حوالے سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کئے اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے آرگنائزر سے بھی ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا،واضح رہے کہ نمک منڈی چوک پشاور میں ہارون بلور کی برسی منائی جا رہی ہے جس کے لئے پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں جس کے تحت تمام اونچے عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کرنے سمیت بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح برسی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو بھی خصوصی سکیورٹی لئیر سے گزارا جا رہا ہے جبکہ نمک منڈی چوک اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -