کابل کے راستے سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کی واپسی کاعمل جاری 

 کابل کے راستے سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کی واپسی کاعمل جاری 

  

مردان (بیورورپورٹ) کابل کے راستے سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کی واپسی کاعمل بدستور جاری ہے اورگذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 8افراد مردان پہنچ گئے 2 کا تعلق صوابی سے ہے، تین دنوں میں واپس آنے والوں کی تعداد63ہوگئی کابل سے سعودی عرب  کی فضائی سروس معطل ہونے کے سبب اس روٹ سے جانے والے پاکستانی واپس اپنے ملک لوٹ رہے ہیں ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 8افراد طورخم کے راستے واپس اپنے وطن لوٹ گئے ہیں جن میں دو افراد کا تعلق ضلع صوابی سے ہے جبکہ چھ مردان کے رہائشی ہیں اس طرح تین دنوں میں آنے والے افراد کی تعداد 67ہوگئی جن میں 53مردان اوربارہ کاتعلق صوابی سے ہے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تمام افراد کو بارڈرسرکاری گاڑیوں میں اپنے شہر پہنچالایاگیا اورانہیں یہاں ڈی ایچ کیو میں قائم قطرینہ منتقل کردیئے گئے ہیں جہاں تمام افراد کو خوراک سمیت جملہ سہولیات دی جارہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -