کابل سے واپس آنے 4افراد میں کورونا ٹسٹ پازیٹیو

کابل سے واپس آنے 4افراد میں کورونا ٹسٹ پازیٹیو

  

مردان(بیورورپورٹ) کابل سے واپس آنے چار افراد میں کورونا ٹسٹ پازیٹیو نکل آئے جس پر انہیں دیگر افراد سے الگ کردیاگیا ایک نوجوان کورونا کی وجہ سے میٹرک کا امتحان نہ دے سکاڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جو افراد افغانستان سے واپس آگئے ہیں ان کا کورونا ٹسٹ لازمی ہے اور گائیڈ لائن کے مطابق نیگیٹو ہونے کی صورت میں انہیں گھروں کی اجازت دی جائے گی ڈی ایچ او ڈاکٹر کچکول نے بتایاکہ جن چار افراد کے ٹسٹ پازیٹیو آئے ہیں ان کے نمونے مزید انوسٹی گیشن کے لئے این آئی ایچ بجھوادیئے گئے تاکہ اس کی اقسام معلوم کئے جاسکے ادھر معلوم ہواہے کہ سعودی عرب سے واپس آنے والوں میں جن افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ان میں  کاٹلنگ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان بھی شامل ہے جس کا میٹرک امتحان شرو ع ہوچکاہے تاہم کورونا کی وجہ سے وہ پیپرز نہیں دے سکا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف نے بتایاکہ پازیٹیو کیس سینکڑوں طلباء کے لئے خطرہ تھا ہم نے مذکورہ بچے کی تعلیمی وقت ضائع ہونے سے بچانے کی کوشش کی لیکن ایس او پیز کی وجہ سے ان کے پیپرز نہیں لئے جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -