یونیورسٹیز کے طلبا ء نے لاہور گیریژن میں پاک فوج کیساتھ ایک دن گزارا

یونیورسٹیز کے طلبا ء نے لاہور گیریژن میں پاک فوج کیساتھ ایک دن گزارا

  

لاہور(این این آئی) یونیورسٹیز کے طلبا ء نے لاہور گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا، اس دوران طلبا ء کو پاک فوج کے تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق مختلف یونیورسٹیز کے طلباء نے لاہور گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ دن گزارا، پروگرام کا مقصد طلباء کو پاک فوج کے امور کار کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس دوران طلبا ء کو پاک فوج کے تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، طلبا ء نے ٹینکوں کی سواری اور آرمرڈ گاڑیوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق طلبا ء نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مہارتوں اور عزم و حوصلے کو سراہا۔یاد رہے رواں سال مارچ میں بہاولپور کور کے زیر اہتمام پاک فوج کی ٹریننگ مشقوں کے دوران مقامی سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے 500سے زائد طلبا و طالبات اور اساتذہ نے ایک دن چولستان میں بہاولپور کور کے ساتھ گزارا تھا۔

لاہور گیریژن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -