مردان،ڈرگ مافیا اور آئس نشہ کیخلاف 50 رکنی ٹیم تشکیل
مردان(بیورورپورٹ) مردان پولیس نے ڈرگ مافیااور آئس نشہ کے خلاف50 رکنی نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم(NET) تشکیل دے دی سپیشل ٹیم کو ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی فراہم کی گئیں ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے ہفتہ کے روزاپنے دفتر میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایاکہ سپیشل ٹیم انسپکٹر جنرل آف پولیس کے منشیات سے پاک خیبر پختون خوا کے وژن کے مطابق تشکیل دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ڈی ایس پی سعادت خان کی قیادت میں بننے والی ٹیم کی کاروائیوں کی وہ خود نگرانی کریں گے ایلیٹ فورس کے جوانوں پر مشتمل اس ٹیم میں دو انسپکٹرز، 4سب انسپکٹرز، 8اے ایس آئیزکے علاوہ لیڈیز پولیس بھی شامل ہیں خصوصی ٹیم کو گاڑیاں اورموٹرسائیکلوں سمیت تمام سہولیات فراہم کرد ی گئی ہیں این ای ٹی تنگ وتاریک گلی کوچوں میں کاروائی کرسکے گی ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے کہا کہ آئس خطرناک نشہ ہے جس کا ٹارگٹ ہمارا نوجوان نسل ہے اس لعنت سے شہر کو پاک کرنے کے لئے منشیات فروشوں کی لسٹیں تیارکرلی گئی ہیں مو ت کے بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال جائے گا نہ صرف کاروائی ہوگی بلکہ کاروائی ہوتے ہوئے نظر بھی آئے گی ریکوری کے بعد اچھی تفتیش اور فالو اپ ہوگا جوکہ منشیات کی تدارک اور انسداد کیلئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ڈی پی او نے کہاکہ سپیشل ٹیم جدید ہتھیاروں سے لیس ہے مردان کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ (نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیمNET) کیساتھ تعاون کریں بعدازاں ڈی پی او نے صحافیوں کے ہمراہ سپیشل ٹیم کامعائنہ کیا اورانہیں دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو اگاہ کیا۔