پاکستانی نژاد شہری کی اراضی  پر قبضہ کیخلاف مقدمہ درج

پاکستانی نژاد شہری کی اراضی  پر قبضہ کیخلاف مقدمہ درج

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)کوہاٹ کے علاقہ دوسڑک موضع تلکن میں پاکستانی نژاد سوئس شہری کی قیمتی اراضی پرقبضہ کرنیوالے مبینہ بااثرمافیاکے خلاف ڈپٹی کمشنرکوہاٹ کی ہدایت پرمقدمہ درج کرلیاگیاہے،پاکستانی نژاد سوئٹزرلینڈ کے شہری گل صنم جان نے پاکستان سٹیزن پورٹل سیل پرشکایت درج کراتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ مبینہ بااثرقبضہ مافیا کے ارکان شعیب آفریدی، تاج اکبر آفریدی اورشیر علی آفریدی پسران عظیم گل نے کوہاٹ دوسڑک موضع تلکن میں ان کے  200کنال کے پلاٹ پرزبردستی قبضہ کرلیاہے،جہاں وہ رفاعی ہسپتال اورنادارطلبہ کیلئے سکول بنانا چاہتے ہیں،اس مقصد کوعملی جامہ پہنانے کیلئے اپنی اراضی پرتقریباً بیس لاکھ روپے  کامیٹریل بلاکس،ریت،بجری اورسریاڈالاہی تھا کہ ضروری کام کے سلسلہ میں سوئٹزرلینڈجاناپڑگیا،جب کچھ عرصہ بعدواپس آیاتومعلوم ہواکہ متذکرہ ملزموں نے تعمیراتی میٹریل غائب کرکے اراضی پرزبردستی قبضہ کرلیاہے، متاثرہ شخص کی درخواست کاعلم ہوتے ہی ڈپٹی کمشنرکوہاٹ نے متعلقہ پولیس کوملزمان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کاحکم دیا،گمبٹ پولیس نے قبضہ مافیاکے سرغنہ تینوں بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -