بنوں کے مبشر وزیر شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا،شاہ محمد خان وزیر
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ پشاور میں قتل ہونے والے بنوں کا رہائشی مبشر وزیر شہید کے قاتلوں کو گرفتار کر لئے گئے ہیں اور ان پر دہشتگردی کا ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اورملزمان پر دہشتگردی کے عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے شہید کے لواحقین اور وزیر قوم کے مطالبے پر کیس کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل انکوائری مقرر کی ہے صوبائی حکومت کی طرف سے غمزدہ خاندان کے ساتھ پورا انصاف ہوگا قانون سے کوئی بھی شخص بالاتر نہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے مبشر وزیر شہید کے خاندان سے کیا گیا وعدہ کو پورا کرکے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی اورداد رسی کرتے ہوئے شہداء پیکج کی منظوری دیدی جس کی تحریری احکامات باقاعدہ طور پر گزشتہ روزو جاری کئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے پورے وزیر قوم کی طرف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا شکریہ ادا کیا یہاں سے جاری ہونے والے اخباری بیان میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمیشہ سے مظلوموں کی مدد کی ہے اور کبھی تنہا نہیں چھوڑا تحریک انصاف حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے کے لئے کوشاں ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے