ناردرن بائی پاس سمیت ٹک ٹاک بنانے والا گرفتار
پشاور (کرائم رپورٹر) سٹی پٹرولنگ فورس رائیڈر سکواڈ کے جوانوں نے ناردرن بائی پاس پر اسلحہ سمیت ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے نوجوانوں کو ڈرامائی انداز میں دھر لیا، نوجوان معروف ایپ ٹک ٹاک کے لئے ویڈیو شوٹ کر رہے تھے کہ سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کی خاطر تھانہ چمکنی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق سٹی پٹرولنگ فورس رائیڈرز سکواڈ کے جوان ناردرن بائی پاس کے قریب معمول کی گشت پر موجود تھے کہ اس دوران دو جوان العمر لڑکے معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے لئے اسلحہ سمیت ویڈیو بنانے میں مصروف تھے جس پر سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے ڈرامائی انداز میں دونوں ملزمان ماجد ولد شوکت اور ساجد ولد اکبر علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کی خاطر تھانہ چمکنی منتقل کر دیا گیا ہے