خدائی خدمتگار تنظیم باچاخان تحریک کا تسلسل ہے،حسین شاہ یوسفزئی

 خدائی خدمتگار تنظیم باچاخان تحریک کا تسلسل ہے،حسین شاہ یوسفزئی

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر) چکدرہ میں خدائی خدمتگار تنظیم کااہم اجلاس، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر حسین شاہ خان یوسفزئی نے صدارت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حسین شاہ خان یوسفزئی نے کہا کہ خدائی خدمتگار تنظیم باچاخان تحریک کا تسلسل ہے اوراسے روائتی کامیابی سے ہمکنار بنانے کے لئے تنظیم کے عہدیداروں سے مکمل تعاون کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ خدائی خدمتگار تنظیم کے سرخیل باچاخان  کے فلسفہ عدم تشدد پر عمل پیرا خدائی خدمتگار تنظیم کے رضاکار پختون قوم کے حقوق کے لئے بے لوث خدمت کے جذبہ سے سرشار جوقابل تعریف خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں الفاظ میں سراہنامشکل ہے، اجلاس سے خدائی خدمتگار تنظیم کے مرکزی سالار اعلیٰ ڈاکٹر شمس الحق، باچاخان ٹرسٹ کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز واصل خان بہرام خیل،صوبائی ڈپٹی سالار اعلیٰ ڈاکٹر نویداللہ، ریجنل سالار ملاکنڈ ڈویژن عبدالسلام، ڈپتی ریجنل سالار ڈاکٹر افتخارالدین، ڈاکٹر افتخارالدین، حیدر علی شاہ اور ٹھیکیدار محمد شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ اے این پی ضلع ملاکنڈ کے صدر اعجاز خان، سالار سوات ممتاز علی،سالار شانگلہ امان اللہ، سالار لوئردیر رشید خان  اور سالاراپردیرفضل مالک سمیت تمام اضلاع کے علاقائی سالاران اور مقامی عہدیدار وں نے شرکت کی، مرکزی سالاراعلیٰ ڈاکٹر شمس الحق اور صوبائی ڈپٹی سالاراعلیٰ ڈاکٹر نویداللہ خان نے خدائی خدمتگار تنظیم کے اغراض ومقاصد بیان کئے جبکہ اس موقع پر کئی ایک اہم تنظیمی امور زیر بحث لائے گئے، شرکائے اجلاس نے اجلاس کی میزبانی پر ادریس خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکری ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -