بڈھ بیر پولیس کی اہم کارروائی،1ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

بڈھ بیر پولیس کی اہم کارروائی،1ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

  

 پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ بڈھ بیر کی حدود میں اہم کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق چارسدہ سے ہے جو کہ سوزوکی وین کے زریعے ایک عدد کلاشنکوف،تین عدد ڈائنا مائیٹ، ایک عدد پرائما کارڈاور ایک عدد پستول سمگل کرنا چاہتا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ ا و تھانہ بڈ ھ بیر تحسین اللہ نے خفیہ اطلاع پر زنگلی چیک پوسٹ پر ایک سوزوکی نمبری 9274کو روک کر گا ڑی کی تلاشی لینے پر ایک عدد کلاشنکوف،تین عدد ڈائنا مائیٹ، ایک عدد پرائما کارڈاور ایک عدد پستول برآمد کرکے ملزم عدنان ولد فضل رازق سکنہ چارسدہ کو گرفتارکرلیا،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -