عیدالاضحی،تخت بھائی  میں آگاہی مہم کا آغاز

عیدالاضحی،تخت بھائی  میں آگاہی مہم کا آغاز

  

تخت بھائی (نمائندہ خصوصی)تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی نے عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کے قربانی کے باقیات کو صحیح طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے آگاہی مہم کا بھر پور آغاز کردیا۔اس مہم میں عوام میں یہ شعور اجاگر کی جائے گی کہ قربانی کے جانوروں کے باقیات، الائیشیں وغیرہ ندی نالیوں اور نہروں میں نہ پھینکے بلکہ اس کو ایک تھیلے میں جمع کرکے ڈسٹ بن میں ڈال دیں تاکہ ان کی صحیح طرح ڈمپنگ ہوسکے۔ اس مقصد کے لئے تحریک تحفظ تخت بھائی نے پلاسٹک کے تھیلے تیار کر رکھے ہیں جس میں جانوروں کے باقیات ڈال کر صحیح جگہ ٹھکانے لگائیں جائینگے۔ اس سلسلے میں تحریک تحفظ تخت بھائی کے چیئر مین عبدا لستار تاجک ایڈو کیٹ نے اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی زین علی رضاء اور تحصیل میونسپل آفیسر سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو قربانی کے بعد آ گاہی کے لئے جگہ جگہ بینرز، پلیکسز سمیت کھلے میدانوں میں قربانی کے لئے سہولیات فراہم کریں جبکہ قربانی کے جانوروں کے الائیشوں کو فوری طرف ہٹانے کے لئے ٹی ایم اے کے سینٹیشن سٹاف کو پابند بنایا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -