پورن میں جماعت اسلامی کی لوڈشیڈنگ کم وولٹیج کیخلاف احتجاج کی دھمکی

پورن میں جماعت اسلامی کی لوڈشیڈنگ کم وولٹیج کیخلاف احتجاج کی دھمکی

  

 پورن(نامہ نگار) جماعت اسلامی سب ڈویژن پورن کا بجلی ناروالوڈشیڈنگ اور لو وولٹیج کے خلاف پرہجوم پریس کانفرنس آئندہ جمعہ تک مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں آلوچ بازار چوک میں دمادم مست قلندر ہوگا سوتیلی ماں جیسا سلوک مذید قابل برداشت نہیں ممبران اسمبلی پشاور اور اسلام آباد میں اے سی کے مزے لیتے ہوئے لمبی تان کر سوگئے احتجاجی تحریک کا اعلان پریس کانفرنس سے ضلعی امیر سید غفارخان،سابق امیر نجم اللہ،زون امیر جلال الدین،بخت کرم،انورشاہ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لحاظ ذرخیز ضلع شانگلہ کے لوگ آج کے جدید دور میں بھی پسماندہ اور لاوارث ہے پہاڑی علاقوں کے لوگ پتھر دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بجلی وسائل سے مالامال ضلع شانگلہ کی بجلی سے اسلام آباد کے محلات روشن ہیں جبکہ ضلع شانگلہ کے اور خصوصاََ سب ڈویژن پورن کے لوگ تاریکیوں میں ڈوبے ہوئے ہیں لو وولٹیج کیوجہ سے موبائل چارج ہونا بھی محال ہے انہوں نے مذید کہا کہ آئندہ جمعہ بتاریخ 16جوئی2021 تک اگر محکمہ واپڈا،حکومت وقت،ضلعی انتظامیہ شانگلہ،ایم این اے اور ایم پی اے نے پورن میں بجلی ناروالوڈشیڈنگ اور لو وولٹیج کا یہ مسئلہ حل نہ کیا تو سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاجی مظاہرے سمیت دھرنا بھی دینگے اور حقوق کی حصول تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے نیز کسی بھی نقصان کی صورت میں تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں سمیت ممبران اسمبلی پر عائد ہوگی ایک سوال کے جواب میں سید غفار خان نے کہا کہ ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت پورن کو محروم رکھا جارہاہے لیکن ہم سیاسی اور اتنظامی لوگوں کے یہ مذموم عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے پورن میں کئی خاندانوں نے پورن اور مارتونگ دونوں فیڈرز سے بجلی کنکشن لی ہوئی ہے جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے جس جس کے اوپر بجلی کے واجبات ہے واپڈا اسکے میٹر لائن کاٹ دیں واپڈا کو کس نے منع کیا ہے یا واپڈا کی کونسی مجبوری ہے کہ وہ لوگوں کے اوپر اپنے بقایاجات وصول نہیں کرسکتی واپڈا اس چیز پر عوام کو تنگ نہ کریں اگر جمعہ کی روز تک مسئلے کا حل نہ نکلا تو اہم شاہراہوں کو بند کرنے سمیت دھرنا بھی دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -