حویلیاں کمیسٹ برادری  نے 15جولائی کو مکمل شٹر  ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا

حویلیاں کمیسٹ برادری  نے 15جولائی کو مکمل شٹر  ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا

  

ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حویلیاں کمیسٹ برادری نے 15جولائی کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا اور 19جولائی سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال ہو گی صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن تحصیل حویلیاں اختر فرید ال پاکستان کمیسٹ ایسوسی ایشن اور پاکستان میں فارماانڈسٹری نے ادویات سے وابستہ افراد پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے 15جولائی سے پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا جس پر حویلیاں کمیسٹ برادری نے ایک مشترکہ اجلاس میں اس ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کر دیا صدر کمیسٹ ایسوسی ایشن حویلیاں آختر فرید کی زیرے صدارت ہونے والے اجلاس میں انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس ظالمانہ نظام کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں اور 15جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرتے مرکزی قائدین نے کیا جس پر ہم لبیک کہتے ہیں انھوں مطالبہ کیا 236 جی اور 236 ایچ ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے آختر فرید صدر کمیسٹ ایسوسی ایشن حویلیاں نے کہا موجودہ حکومت نے انتہائی ظالمانہ طریقہ کار اپنانا شروع کر رکھا ہے غریب لوگوں پر آئے روز ٹیکسوں کا بوجھ ڈال رہے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -