عوام کو ریلیف دینے کی حکمت عملی تیار: اپوزیشن کو اب منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی: جمشید اقبال چیمہ 

عوام کو ریلیف دینے کی حکمت عملی تیار: اپوزیشن کو اب منہ چھپانے کی جگہ نہیں ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی و سیکرٹری جنرل انصاف ویلفئیر ونگ پنجاب جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مشکل و تکلیف دہ دن گذر چُکے۔ حکومت سازی کے بعد تین سال کی صبر آزما و کٹھن جدوجہد کے نتیجے میں ملکی معیشت اپنے پاؤں پر (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

کھڑا ہورہی ہے۔ ہر بڑی صنعت کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ وہو چکا ہے جس سے ظاہر ہے کہ معاشی ابتری تیزی سے ختم ہورہی ہے۔ مشکل فیصلے کرنے کی بنیادی وجہ واجب الادا غیر ملکی قرضہ جات ہیں جو کہ سابق حکمرانوں نے پاکستان کے نام پر ذاتی مفاد کے لئے حاصل کئے۔ ستر سال سے موجود متعفن و بدبو دار نظام حکومت عام شہریوں سے متصادم ہوکر اشرافیہ کو تحفظ دے رہا ہے۔ اس گند کو صاف کرنے کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کو اپنے پارٹی کارکنوں پر فخر و ناز ہے جو مشکل حالات کے باوجود پارٹی نظریہ کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔ بس اب تاریکی چھٹ رہی ہے اور روشنی طلوع ہورہی ہے یہی وجہ ہے کہ مٹھی بھر حزب اختلاف کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ملتان میں تحریک انصاف (ویلفئیر ونگ) جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ زراعت میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کا حجم بھی بڑھے گا۔ کسانوں بالخصوص چھوٹے زمینداروں کے لئے ”کسان کارڈ“ کی ایسی سہولت متعارف کرادی ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ اس سے کسان خوشحال ہورہا ہے اور پیداواری لاگت کے سلسلے میں اس کو درپیش مشکلات کم ہوچکی ہیں۔ اس موقع پر الگ الگ اظہار خیال کرتے ہوئے اعجاز حسین جنجوعہ (چئیرمین پی ایچ اے و سابق ڈویژنل صدر ملتان)، چوہدری یاسر عرفات (ریجنل صدر جنوبی پنجاب)، طاہر انور واہلہ (ریجنل سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب)، کرنل ر عابد محمود کھگہ (سینئیر نائب صدر)، اعجاز حسین شیخانہ (سینئیر نائب صدر)، جواد امین قریشی (ریجنل سیکرٹری انفارمیشن)اور ملک امجد عباس نے کہا کہ تحریک انصاف کا نظریاتی کارکن پارٹی قیادت سے مایوس ہوتا نظر آرہا ہے۔ فصلی بٹیروں اور ابن الوقت ٹولہ نے اپنے روایتی و مخصوص انداز سے پارٹی پر قبضہ کر رکھا ہے۔ مالی حیثیت دیکھ کر پارٹی ٹکٹ یا عہدہ کا فیصلہ کیا جاتا ہے جو کہ کسی صورت قبول نہیں۔ لیکن مایوسی کے اس عالم میں کارکن عمران خان کے ساتھ کھڑا نظر آرہا ہے کیونکہ کارکن جانتا ہے کہ عمران خان ہی وہ واحد امید ہے کو پاکستان کو ایک فلاحی و ترقی یافتہ مملکت بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اربوں ڈالر کا غیر ملکی قرضہ اور اس کا سود ملکی معاشی نظام کو تباہ کرچکا ہے جس کی قیمت اب مہنگائی کی صورت میں عوام ادا کررہی ہے۔ مشکلات ضرور ہیں لیکن اُمید آج بھی قائم ہے۔ پارٹی  قیادت فوری طور پر دلیرانہ فیصلے کرتے ہوئے مخلص و نظریاتی کارکنوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق حکومتی ذمہ داریاں دیتے ہوئے تھالی کے بینگنوں کو خداحافظ کہے۔ تقریب سے اپنے الگ الگ خطاب میں طارق نوناری (ضلعی صدر خانیوال)، عزیز قریشی (ضلعی صدر راجن پور)، ملک عبد الستار آرائیں (سینئیر نائب صدر ملتان)، راؤ وسیم احمد(ضلعی صدر لودہراں)، سردار یونس خان چانڈیہ (ضلعی صدر مظفر گڑھ)، زاہد الرحمان خان (صدر لیہ)، امیر حمزہ (ضلعی صدر وہاڑی)و دیگر ریجنل عہدیداران کاشف پنسوتہ، سعدیہ بھٹہ، تابندہ توقیر، بابر کھوکھر، نادر نواز خان، ندیم کاہلوں، اشرف گادھی، عمر سکھیرا، امیر نواز خدائی، تسنیم کوکب، شوکت علوی، حافظ ہارون نے کہا کہ و زیر اعظم پاکستان عمران خان کے نظریہ کے اصل محافظ و وارث ہم ہیں۔انصاف ویلفئیر ونگ پارٹی کیساتھ ساتھ اب حکومت کا بھی معاون ہے۔بہت جلد احساس پروگرام کے تحت اہم ذمہ داری ملنے والی ہے تاکہ حق دار کو بروقت اس کا حق میسر آ سکے۔ تقریب میں پارٹی عہدیداران سے ان کی ذمہ داریوں کا حلف لیا گیا۔ تقریب میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع، تحصیلوں و شہروں سے پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ 

جمشید اقبال

بہاول پور(بیورورپورٹ)وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

گذشتہ روز بہاولپور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا وزٹ کیا اور اراکین چیمبر سے خطاب کیا۔ اس موقع پر بہاولپور چیمبر کے صدر تنویر محمود، سینئر نائب صدر غلام فرید، نائب صدر محمد منیب ملک، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی، سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، کاٹن کمشنر ڈاکٹر خالد عبد اللہ،ایوی اول گروپ کے چیف ایگزیکٹو آصف مجید، سن کروپ گروپ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شفیق پتافی، رہنما کسان تنظیم خالد کھوکھر اور چیمبر کے کثیر اراکین موجود تھے۔ اپنے خطاب میں معاون خصوصی نے موجودہ حکومت کے ویژن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان زرعی اصطلاحات پر جامع طریقے سے کام کر رہے ہیں اور وزیر اعظم کی جانب سے ایگری کلچر ٹرانسفورمیشن پلان ترتیب دیا گیا ہے اور اس پلان کے خدوخال اور اس کی اہمیت سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری جوکہ بلواسطہ اور بلاواسطہ زراعت سے منسلک ہے، ہمیں ان سے اس پر بھر پور تعاون درکار ہے اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔انہوں نے ایگری کلچر ٹرانسفورمیشن پلان کے تحت کاٹن جننگ اور ٹیکسٹائل بارے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ہماری ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 3ارب ڈالر کا اضافہ ہو ا ہے، انہوں نے ٹیکسٹائل بارے اعدادو شمار بتاتے ہوئے کہا کہ 2019میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 13ارب ڈالر، 2020میں 12.5ارب ڈالر اور 2021میں 15.5ارب ڈالر ہے، جس کی وجہ بجلی و گیس ٹیرف پر سبسڈی میں اضافہ ہے جس کے تحت کاسٹ آف پروڈکشن میں نمایا کمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے تین سالوں میں مجموعی طور پر 115ارب کی سبسڈی دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 584ٹیکسٹائل آئٹمزپر ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے اور اگلے 5سال 2020-25کے تحت پالیسی میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پورے پاکستان میں خواہ شہر ہو یا گاؤں ڈیری، صنعت، واٹر کنزرویشن، زراعت اور دیگر شعبوں میں ترقی کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں 2200کلو میٹر موٹر وے زیر تعمیر ہے اور زیادہ تر موٹر وے پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ واٹر سٹوریج کپیسٹی بڑھ رہی ہے اور صوبوں میں ڈیمز کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔ قبل ازیں مہمانوں کی چیمبر آمد پر صدر چیمبر تنویر محمود نے ان کا استقبال کیا اور روائتی اجرک پہنائی۔صدر چیمبرنے خطبہ استقبالیہ میں معاون خصوصی کی چیمبر آمد پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی آمد ہمارے چیمبر کے لیے ایک اعزاز ہے۔ تقریب کے آخر میں چیمبر کے سبزازار میں جمشید اقبال چیمہ نے پودا بھی لگایا۔  وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی جمشیداقبال چیمہ‘سیکریٹری جنرل ویلفیئرونگ کی اسلامیہ یونیو رسٹی بہاول پورآمدپرضلعی صدرویلفیئرونگ  ناصر تنویر بہاول پورانکا دریائے ستلج پرپرتپاک استقبال کیا اوردرجنوں گاڑیوں کی ریلی کی صورت میں شانہ بشانہ بغدادیونیورسٹی تقریب میں چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘چیمبرآف کامرس بہاول پور‘ لودھراں شہر اور ملتان چیمبر آف کامرس سے ملتان آڈیٹوریم حلف برداری کی تقریب تک پہنچے جمشیداقبال چیمہ نے جنوبی پنجاب کے ضلعی صدور سے حلف لئے اور انہیں شیلڈایوارڈز سے نوازااس موقع پر ضلعی صدر انصاف ویلفیئرونگ بہاول پور ناصر تنویرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جمشیداقبال چیمہ کوایڈوائزربناکرپاکستانی کسان بھائیوں کادیرینہ مطالبہ پوراکردیاہے وہ بہت جلد پاکستان کی سرکاری اراضی جوکہ بے آبادپڑی ہوئی ہے اس پر زرعی پیدوارمیں اضافہ کے زریعے ملک میں سبزانقلا ب لے آئیں گے یادرہے کہ ناصر تنویرضلعی صدرانصاف ویلفیئرونگ بہاول پور نے جمشیداقبال چیمہ کودرجنوں گاڑیوں سیمت دریائے ستلج پر نہ صرف استقبال کیابلکہ قافلہ کی صورت میں ملتان تک ان کے ہمسفررہے۔

جمشید اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -