میلسی‘ احساس کفالت پروگرام میں فراڈ‘  4ایجنٹ نوکری سے فارغ 

میلسی‘ احساس کفالت پروگرام میں فراڈ‘  4ایجنٹ نوکری سے فارغ 

  

 میلسی (نمائندہ پاکستان)حساس کفالت پروگرام میں لاکھوں روپے کا غبن  کرنے پر چار ایجنٹ فارغ  کرکے مقدمات کے اندراج  اعلی سطح پر تحقیقات شروع ہوگئیں۔  تفصیلات کے مطابق احساس کفالت پروگرام میلسی ایچ بی ایل کے کنیکٹ کے ایجنٹوں راؤ خالد راؤ مہران مہر قیصر زبیر شفیق عطاری نے مستحقین خواتین  کے 25 لاکھ روپے نکال کر ہڑپ کر لیے جس(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 پر ڈی جی احساس کفالت پروگرام ظفر کمال نے 4 ایجنٹوں راؤ خالد مہر، قیصر زبیر شفیق،  کو نوکری سے فارغ کر دیا اور پانچوں فراڈیوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے تحقیقات شروع کر دیں اس بارے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر عباس نے بتایا کے متاثرہ خواتین کے کوائف اکٹھے کیے جا رہے ہیں ان کی مدعیت میں ایف آئی اے میں مقدمات درج کرائے جائیں گے اور لوٹی گی رقم واپس کرائی جائے گی۔

احساس کفالت 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -