بہاولپور، اسلامیہ یونیورسٹی، پولیس شہدا ء کے بچوں کو وظائف دینے کافیصلہ

بہاولپور، اسلامیہ یونیورسٹی، پولیس شہدا ء کے بچوں کو وظائف دینے کافیصلہ

  

بہاولپور،حاصل پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پولیس کے شہداء کے بچوں کو اعلی تعلیم کیلئے وظائف فراہم کریگی۔اس سلسلے میں گزشتہ روز عباسیہ کیمپس میں انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 محمد فیصل کامران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور نے ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ہرسمیسٹر میں پولیس شہداء کے دو بچوں کو مکمل سکالرشپ دے گی۔یہ وظائف تمام شعبہ جات میں بیچلر پروگرامز کیلئے ہوں گے اور ایسے بچے جو میرٹ پرداخلہ حاصل کریں گے،ان وظائف کے لیئے اہل ہوں گے۔ڈی پی او آفس بہاولپور کی جانب سے تصدیق کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ان بچوں کو وظائف فراہم کرے گا۔ان وظائف کو الصادق سکالرشپ برائے شہدائے بہاولپور پولیس کا نام دیا گیا ہے۔وائس چانسلر نے ڈی پی او بہاولپورکی جانب سے پولیس محکمے میں اصلاحات،تھانوں کا کلچر تبدیل کرنے اور عوامی ریلیف کے اقدامات کو مثالی قرار دیتے ہوئے انہیں یونیورسٹی میں خصوصی لیکچر کی دعوت دی۔بعدازاں ڈی پی او بہاولپور محمدفیصل کامران نے وائس چانسلر کے ہمراہ عباسیہ کیمپس کا دورہ کیا۔وہ تاریخی غلام محمدگھوٹوی ہال بھی گئے اور کیمپس کی خوبصورتی کو سراہا۔اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر جاوید حسن چانڈیو،ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈلینگوئجز،پروفیسرڈاکٹرجواداقبال، ڈین فیکلٹی آف مینیجمنٹ سائنسز،پروفیسرڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، ڈین فیکلٹی آف لاء،پروفیسرڈاکٹر میمونہ غنی،ڈائریکٹرایگزیکٹوٹریننگ سنٹر،ڈاکٹر جبران جمشید،اسسٹنٹ پروفیسر لاء ڈیپارٹمنٹ اور شہزاداحمدخالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنزموجود تھے۔

وظائف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -