وہاڑی: بااثرافراد کا پڑوسی کے گھر دھاوا‘ خواتین بچوں پر تشدد 

وہاڑی: بااثرافراد کا پڑوسی کے گھر دھاوا‘ خواتین بچوں پر تشدد 

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) نواحی چک نمبر 547 ای بی میں کبوتر چوری کے الزام میں بااثر افراد نے پڑوسی کے گھر دھاوا بول دیا،ملزمان  نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی مقدمہ درج ملزمان موقع سے فرار ہوگئے واقعات کے مطابق پولیس تھانہ ماچھیوال کی حدود 547 ای بی میں (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

کبوتر چوری کے الزام میں نومی گجر نامی شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش محمد یوسف کے گھر دھاوا ملزمان چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھس گئے اور خواتین اور بچوں پر ڈنڈوں سے تشدد کرتے رہے ملزمان کے تشدد سے دو بچوں اور خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی تھانہ ماچھیوال میں چار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 413 درج کرلیا گیا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -