علاقائی مسائل حل کرنیکی ہرممکن کوشش کررہے ہیں، رئیس نبیل احمد
صادق آباد(تحصیل رپورٹر)عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں علاقائی مسائل کا حل اور تعمیر اتی ترقیاتی کا موں کے جال بچھاکر تمام مسائل عوام کی دہلیز پر حل کررہے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار رئیس نبیل احمد (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
خان نے قصر غازی بھونگ شریف میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے کیا انہوں نے کہاکہ حلقہ پی پی 265کے تمام مضافاتی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ جو عوام سے 2018میں وعدے کئے تھے انکی تکمیل کیلئے خدمت کر کے عملی نمونہ پیش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ میرے اباؤ اجداد نے بلا امتیاز حلقہ کے عوام کی خدمت کو یقینی بنا کر ثابت کیا کہ بھونگ کی رئیس فیملی تمام تعصبات ' برادری ازم ر انتقامی سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی فلا ح و بہبود کیلئے عملی اقدمات کررہی ہے۔
رئیس نبیل احمد خان