پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح لوگوں کو ریلیف ملے گا، خواجہ شیراز

 پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح لوگوں کو ریلیف ملے گا، خواجہ شیراز

  

 وہوا(نمائندہ پاکستان) میری زندگی کا مقصد لوگوں کی خدمت کرناہے میں نے ہمیشہ اپنے حلقہ میں بلا امتیاز ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے  ہیں جن سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے  یہ بات تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی خواجہ شیرازنے پارلیمنٹ لاجز  میں اپنی رہائش گاہ (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

پر وہوا کے سینئر صحافی منظور احمد قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ  حلقہ کے بجلی سے محروم بیش تر علاقوں کو بجلی فراہم کی جاچکی ہے جس سے ان علاقوں میں بجلی سے متعلق مسائل پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے لئیے کام،شروع ہے میری خواہش ہے کہ میرے ان 5سالہ دور اقتدار میں حلقہ کا کوئی علاقہ بجلی سے محروم نہ رہے انہوں نے  مزید بتایا کہ چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں کو آپس میں ملانے لئیے رابطہ سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبوں اور تعلیمی اداروں کے قیام  کے لئیے ہر ممکن وسائل برو کار لائے جا رہے ہیں۔

خواجہ شیراز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -