لیاقت پور: حلقہ کی بلاامتیاز ترقی اولین ترجیح، غضنفر علی خان کاتقریب سے خطاب

 لیاقت پور: حلقہ کی بلاامتیاز ترقی اولین ترجیح، غضنفر علی خان کاتقریب سے ...

  

  لیاقت پور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار غضنفر علی خاں لنگاہ نے کہا ہے کہ حلقے میں بلا (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

امتیاز ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ان کی ترجیح ہے اپوزیشن میں ہونے کے باوجود ان کے حلقہ میں کروڑوں روپے کے منصوبے مکمل اور زیر تکمیل ہیں بستی راجواڑتک میٹل روڈکی تعمیر مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے عوام کو در پیش سفری مشکلات میں کمی آئے گی،اس موقع پر امیدوار وائس چیئرمین جام عبدالحکیم لاڑ، حاجی عبدالعزیزراجواڑ نے اپنے خطاب میں سڑک کی تکمیل پر ایم پی اے سردار غضنفر علی خان لنگاہ کاشکریہ اداکیا، تقریب میں محمدنیازخان، بلال مصطفے خان، جام ایازاحمدلاڑ، ملک نذرحسین مکول تحصیل نائب صدرپی پی پی،جام جاویداقبال لاڑ، حافظ نوراحمد، محمدطاہر راجواڑ، جام جمیل احمدلاڑ، جام رمضان ویہا، محمدجلال ڈیسی، اللہ وسایا، عمرحیات گورایہ، ایازخان سمیت عوام کی کثیرتعداد موجود تھی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -