عید:اسلامیہ یونیورسٹی ملازمین کوجولائی تک تنخواہیں، واجبات فوری طورپر ادا کرنیکا حکم

 عید:اسلامیہ یونیورسٹی ملازمین کوجولائی تک تنخواہیں، واجبات فوری طورپر ادا ...

  

 بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اپنے نئے اور پرانے ملازمین کیلئے عید کے تحفے کے طور(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 پر جولائی تک تنخواہیں اور واجبات ادا کردیگی وائس چانسلر انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ہدایت جاری کرکے عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی ہے اسلامیہ یونیورسٹی کے نئے بھرتی ہو نے والے ملازمین کے ایک وفد نے معروف پارلیمنٹرین سیدتابش الوری سے ملاقات کر کے یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا جس نے اس بیروزگاری کے زمانے میں روزگار فراہم کیا مگر انھیں کچھ سر کاری موانعات کے سبب گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی اوپر سے عید سر پر آگئی ہے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کے علم میں جب یہ بات لائی گئی تو انھوں نے نہ صرف نئے بھرتی شدہ سٹاف بلکہ پرانے سٹاف کو بھی فوری طورپر عید سے پہلے سب کو تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی کی ہدایت جاری کردی بتا یا گیا ہے کہ موجودہ مہینے کی پندرہ تاریخ تک حکم پر عملدرآمد کر دیا جائیگا۔

تنخواہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -