عید: ڈیرہ میں افسروں پر نئی پابندیاں 

عید: ڈیرہ میں افسروں پر نئی پابندیاں 

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار کی ہدایت پر عید الاضحی کے ایام میں شہریوں کو بہتر سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں. خدمت آپ کی دہلیز مہم کے تحت 12جولائی سے خصوصی ہفتہ منایا جائے گاجس میں شجرکاری، عید الاضحی کے انتظامات اور کھیل کے گراونڈز بہتر کیے جائیں گے. کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ مصدقہ سرگرمیوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ڈیش بورڈ پر ریکارڈ کا حصہ بنائی جائیں. عوامی شکایات کا سو فیصد ازالہ کیاجائے. کوئی بھی عوامی شکایت دی گئی 72گھنٹے کی حد سے کراس نہ ہو. کمشنر نے کہاکہ عید الاضحی میں آلائشوں کے بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے. مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، کانگو سے بچاؤ کیلئے ا قدامات کیے جائیں. خدمت مہم کے تحت اتوار کو بھی سرگرمیاں ریکارڈ کی جائیں. صفائی، سیوریج کے معاملات معمول کے مطابق جاری رہیں گے. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اوردیگر موجود تھے. مظفرگڑھ، لیہ کے ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین، اظفر ضیا اور دیگر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی. اجلاس میں بتایاگیاکہ خدمت مہم کے تحت ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں پانچویں ہفتے میں 29455سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں 184عوامی شکایات میں سے 162کی داد رسی کر دی گئی. 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -