جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بننے سے عوامی مسائل حل ہوں گے، منصور خان

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بننے سے عوامی مسائل حل ہوں گے، منصور خان

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت مالی مشکلات کے باوجود عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے, جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہوں گے, لاہور روانگی سے قبل خان گڑھ میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 کورونا کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کٹ لگایا گیا تھا، اراکین اسمبلی کے فنڈز بھی کورونا فنڈ میں دے دئیے گئے تھے، جس کی وجہ سے ممبران اسمبلی کو اپنے حلقہ کے عوام کے زبردست دبا کا سامنا کرنا پڑا, تاہم امسال بجٹ میں حوصلہ افزا صورت حال ہے، اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, سینئر صحافی ملک نذیر سندیلہ, جام محمد سلیم, ملک یسین اور دیگر بھی موجود تھے, نواب زادہ منصور خان نے کہا کہ امسال ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز رکھے گئے ہیں, حالانکہ کورونا سے صوبہ کی ریونیو وصولی بھی خاصی متاثر ہوئی ہے۔

منصور احمد خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -