کالعدم تنظیموں، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ شروع

کالعدم تنظیموں، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ شروع

  

  

بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) عیدالاضحی کے موقع پرکالعدم تنظیموں اورفورتھ شیڈول میں شامل افرادپرقربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی  لگادی گئی تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمدفیصل کامران نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز کو عیدالاضحی کے موقع پر قیام امن کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کالعدم تنظیموں اورفورتھ شیڈول میں شامل افراد پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پرپابندی عائدہے، نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمدکیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوزعیدالاضحی کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں موجود امام بارگاہوں،مساجد اوردیگر اہم مقامات کی لسٹیں مرتب کرکے بھجوائیں تاکہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو مکمل کرکے پلان جاری کیا جاسکے، اس کے ساتھ ساتھ امن کمیٹیوں اورعلماء کرام کے ارکان کے ساتھ رابطہ رکھا جائے،ڈی پی او نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ کالعدم تنظیموں کی اپ ڈیٹ لسٹیں تھانوں کو مہیا کی جائیں،پولیس افسران قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ معلومات اورطلاعات کے تبادلے کے بعد فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی لسٹیں اپ ڈیٹ کرکے اسے بھی تھانوں تک پہنچائیں،انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی امن کوبرقرار رکھنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمدکیا جائے،اگرکوئی کالعدم تنظیم یا فورتھ شیڈول میں شامل شخص نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی سرگرمی میں ملوث پایاجائے تو اسکے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

کالعدم تنظیموں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -