کوٹ ادو: ایس ڈی پی او آفس کا تمام عملہ تبدیل، نئی تعیناتی کیلئے سفارشیں 

 کوٹ ادو: ایس ڈی پی او آفس کا تمام عملہ تبدیل، نئی تعیناتی کیلئے سفارشیں 

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ایس ڈی پی او کوٹ ادو اللہ یار سیفی کاسرکل کوٹ ادو سے تبادلہ کے بعد ڈی پی او مظفرگڑھ(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

 نے ایس ڈی پی او آفس کا تمام عملہ تبدیل کردیا ہے،نیا عملہ کے آرڈر نہ ہوسکے،اس بارے تفصیل کے مطابق پولیس سرکل کوٹ ادو میں گزشتہ دنوں تبدیل ہونے والے ایس ڈی پی او اللہ یار سیفی کے تبادلہ کے بعد ایس ڈی پی او افس سرکل کوٹ ادو میں بھی نئی تبدیلی آگئی ہے،ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال نے گزشتہ روز تمام عملہ جس میں ریڈر،نائب ریڈرز،کمپیوٹر اپریٹرز،گن مین،ڈرائیوروں کو تبدیل کردیا جبکہ انکی جگہ ابھی کوئی نئی تعیناتی نہ کی،دوسری طرف ایس ڈی پی او أفس میں ریڈر لگنے کیلئے کئی اہلکار میدان میں آگئے ہیں جنھوں نے سفارشی فون بھی شروع کرادیے ہیں۔

تعیناتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -