ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے درمیان مفاہمی یادداشت پردستخط، آگاہی مہم شروع کرنیکا فیصلہ
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اورنیشنل پریس کلب(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
اسلام آباد کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیئے گئے۔ ڈیپارٹمنٹ کی طرف چیئرمین شعبہ پروفیسر ڈاکٹر واجد خان اور این پی سی کی طرف سے صدر این پی سی شکیل انجم نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیئے۔ اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے صدر افضل بٹ، این پی سی کے سیکریٹری جنرل انور رضا، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس کے سیکرٹری جنرل طارق ورک، چئیر مین شعبہ ابلاغیات بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی اور چئیرمین شعبہ ابلاغیات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض بھی موجود تھے۔ یادداشت کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میڈیا سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ و طالبات کے لیئے ملکی و غیر ملکی میڈیا آرگنائزیشنز میں انٹرن شپ کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اسکے علاوہ ملکی و غیرملکی سینئرجرنلٹس کے آن لائن و فزیکل لیکچرز، ٹریننگ و رکشاپس اور سیمینار کے انعقاد میں بھی ضروری معاونت کرے گا جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فزیکل ٹریننگ ورکشاپس سیمینار و لیکچرز کے لیئے کیمپس میں ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اس مفاہمتی یادداشت کو خو ش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے میڈیا سٹڈیز کے طلبہ و طالبات کو پروفیشنل ٹریننگ، انٹرن شپس اور سینئر جرنلٹس کے تجربات سے آگاہی کا موقع ملے گاجو ان کے لیئے کیرئر میں انتہائی مفید ثابت ہو گا۔
دستخط