پنجاب میں ہیلتھ پروفیشنلز کی مختلف اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ‘ جلد اعلان متوقع
ملتان (وقائع نگار) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے موبائل بیسک ہیلتھ یونٹ پراجیکٹ کیلئے(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
ہیلتھ پروفیشنلز کی مختلف آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ فزیشن، فارماسسٹ، نرسوں،لیڈی ہیلتھ وزیٹرز، مڈوائف، ایکسرے و لیب ٹیکنیشن،ڈسپنسر سمیت دیگر آسامیوں پر مسلسل عمل کے تحت مختصر مدت کے لئے بھرتی کی جائے گی۔یہ پراجیکٹ لاہور،خانیوال، میانوالی،پاکپتن،چکوال،نارووال،قصور،ملتان، بہاولپور،شیخوپورہ، رحیم یار خان،ساہیوال،فیصل آباد،ڈیرہ غازی خان،سرگودھا،راولپنڈی،جھنگ اور حافظ آباد اضلاع کیلئے ہے