حنیف پتافی‘ عبدالحی دستی کی کمشنر ڈیرہ سے ملاقات‘ مختلف پر اجیکٹس پر تبادلہ خیال 

حنیف پتافی‘ عبدالحی دستی کی کمشنر ڈیرہ سے ملاقات‘ مختلف پر اجیکٹس پر ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچ(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

راتھارٹی کے زیر تعمیر دفتر کے معاملات کا جائزہ لیا. انہوں نے گدائی قبرستان روڈ او رسیوریج لائن کی تنصیب کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی. انہوں نے جناح فیملی پارک کا معائنہ کرتے ہوئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر تعمیر دفتر کابھی جائزہ لیا. انہوں نے کہاکہ دفتر کا تعمیراتی کام جلد مکمل کر کے پی ایچ اے کو نئی عمارت میں منتقل کیاجائے. محمد حنیف پتافی نے کہاکہ حکومت پنجاب ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل چاہتی ہے. منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی. منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کیا جائے۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی او رمشیر وزیر اعلی پنجاب برائے زراعت عبدالحئی دستی نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی. آر پی اومحمد فیصل رانا، ڈی پی او عمر سعید اوردیگر موجود تھے. وزیر اعلی کے مشیران نے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں، امن وامان، عید کے ایام میں بہتر سہولیات، خدمت مہم اوردیگر امور پر بات چیت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -