کوٹ ادو میں مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک: فرار ملزموں کی تلاش شروع 

کوٹ ادو میں مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک: فرار ملزموں کی تلاش شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر) تھانہ سٹی کی حدود میں ہونے والے پولیس مقابلے میں (بقیہ نمبر24صفحہ6پر) ایک اور ڈاکو ہلاک ہوگیا جوکہ  25 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا پولیس کے مطابق ڈاکو وسیم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا  تفصیل کے مطابق  پل دیوان پر پولیس گرفتار ملزم وسیم کے ہمراہ ڈاکوں کے  تعاقب پر تھی اسی اثنا میں ڈاکووں نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کیلیے  پولیس  پا رٹی پر حملہ کر دیا فائرنگ  کے تبادلے میں  ملزم وسیم  اپنے ہی ساتھیوں کی  گولی لگنے سے مو قع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ایک پولیس ملازم بھی  زخمی ہوا ایس ایچ سٹی عصمت عباس کی سربراہی میں دو گھنٹے پولیس مقابلہ جاری رہا۔سرکل کوٹ ادو کی بھاری نفری بھی موقع واردات پر پہنچ گئی دو گھنٹے تک جاری پولیس مقابلے میں بلاآخر موقع پا کر ڈاکو فرار ہوگئے۔سرکل کوٹ ادو میں ناکہ بندی کی گئی ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ جلد مزید ڈاکو بھی گرفتار کر لیئے جائیں گے۔بلٹ پروف جیکٹس پہننے کے باعث پولیس اہلکار محفوظ رہے، ایک اہلکار کے بولٹ پروف جیکٹ پر براہ راست گولیاں بھی لگیں،پولیس سٹی کوٹ ادو نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے حملہ أور ہونے والے  4نامعلوم ساتھیوں کے خلاف قتل,اقدام قتل,پولیس پر حملہ آور ہونے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
 پل دیوان