بورے والا: طلباء تنظیمیں آمنے سامنے، فائرنگ واقعات میں اضافہ، لوگ خوفزدہ

بورے والا: طلباء تنظیمیں آمنے سامنے، فائرنگ واقعات میں اضافہ، لوگ خوفزدہ

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)طلباتنظیموں کے نام پر فائرنگ اور قتل و غارت گری کم نہ ہو سکی،ایک اور نوجوان فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا،تفصیلات کے (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

مطابق بورے والا شہر میں گزشتہ دو تین سالوں سے جاری طلباتنظیموں کے نام پر شہر میں سرعام اسلحہ بردار نوجوانوں کی طرف سے آئے روز فائرنگ اور قتل غارت گری کے واقعات میں اضافہ شریف شہریوں کیلئے عذاب بن گیا نواحی آبادی اقبالنگر کے رہائشی ایک طلباتنظیم سے تعلق رکھنے والے نوجوان شفیق عرف بونی بھٹی سکنہ اقبالنگر کو گلشن غنی میں دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے نوجوان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو کر دی گئی واضح رہے کہ گزشتہ تین چار سال کے دوران انہی طلباتنظیموں کے نام سے مسلح جتھوں کے مابین فائرنگ اور قتل و غارت کی وجہ سے اب تک 6 سے زائد نوجوان زندگی کی بازی ہار چکے اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ ابھی تک انکی روک تھام کیلئے شہر کو ان مسلح جتھوں سے پاک کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور شہر میں امن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -