عباسیہ کیمپس ایشو: سٹوڈنٹس کااحتجاجی مظاہرہ،نعرے بازی

 عباسیہ کیمپس ایشو: سٹوڈنٹس کااحتجاجی مظاہرہ،نعرے بازی

  

 بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،فیکلٹی آف لاء کے طلباء نے عباسیہ کیمپس کو سول سیکرٹریٹ بنانے کیخلاف پوراہفتہ بھرپور احتجاج جاری رکھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیمپس میں روزانہ ہزاروں طلباء کی آمدورفت ہوتی ہے،یہاں فیکلٹی آف(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 لاء موجود ہے جہاں پانچ سو سے زائد طلباؤطالبات پڑھتے ہیں۔شعبہ قانون ہائیکورٹ اورسول کورٹ کے قریب واقعہ ہے،جس کی وجہ سے انہیں پریکٹس میں آسانی رہتی ہے اور سینئر قانون دان بھی آسانی سے کیمپس اور فیکلٹی وزٹ کر لیتے ہیں۔ فیکلٹی آف لاء کو عباسیہ کیمپس سے کسی اور جگہ شفٹ کرنا تعلیمی سرگرمیوں میں حرج کا باعث بنے گا جو کہ پہلے ہی کورونا وباء کی وجہ سے شدید متاثرہیں۔ طلباء نے کہا کہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ابھی تو عباسیہ کیمپس کے اندر احتجاج کر رہے ہیں،ضرورت پڑنے پر سرکلر روڈ پر آکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں اورملک بھر کے لاء فورمز پرآواز بلند کرینگے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہم سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور عباسیہ کیمپس کو جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ میں تبدیل کرنے کے پلان کو مسترد کردیا ہے۔

 عباسیہ کیمپس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -