افغانستان میں پھنسے 20پاکستانی ملتان واپس، قرنطینہ سنٹر منتقل کرنیکا انکشاف 

افغانستان میں پھنسے 20پاکستانی ملتان واپس، قرنطینہ سنٹر منتقل کرنیکا ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے20 پاکستانی گزشتہ شب بذریعہ بس ملتان پہنچے تھے جنہیں ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام کورنٹائن سنٹر میں قرنطینہ کر دیا گیا یے، ترجمان نے کہا ہے کہ چند افراد گھروں کو چلے گئے تھے انہی بھی ٹریس کرکے کورنٹائن کر دیا گیا ہے، ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بہاولپور، ڈی جی خان اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے افراد کو متعلقہ ڈویژن میں بھجوا دیا گیا ہے جبکہ افغانستان سے آنیوالے مزید پاکستانیوں کو قرنطینہ کرنے کے پیشگی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

قرنطینہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -