جنوبی پنجاب کی محرومیاں، پسماندگی ختم کریں گے، شبیر علی قریشی

جنوبی پنجاب کی محرومیاں، پسماندگی ختم کریں گے، شبیر علی قریشی

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کوذاتی نمودو نمائش پر (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

بیدریغ استعمال کیا،عوام پستے رہے اور حکمران سرکاری پیسے کو مال مفت سمجھ کر خرچ کرتے رہے،حکومت کی پوری توجہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور کرنے اور ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرنے پر مرکوز ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے،حلقہ میں اربوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کام جاری ہیں، عوام سے کیے گئے تمام  وعدے پورے کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نیسندھی بستی براستہ لاڑ چوک تا پرانی سبزی منڈی تک پونے3 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے کارپٹ روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرسابق ممبر ضلع کونسل میاں رفیق احمدقریشی،تحصیل صدر پی ٹی آئی چوہدری روف الرحمن، سابق ناظم میاں وسیم اعجاز قریشی، میاں احسن علی قریشی، پیر ماجد گیلانی،مجاہد خان چانڈیہ،سابق ناظم رائے عابد حسین پرہاڑ،انوار یوسف،ذیشان نیازی،غفور خان چانڈیہ،چوہدری ظہیر اسلم،چوہدری محمد حسیب اسلم،رانا الطاف حسین،احسان دانش،حاجی ارشاد احمد دانش، رانا محمد صادق انجم، زاہد خان گورمانی، محمد شاہد، محمد شعیب، محمد خان، فیض محمد، رانا محمد عباس، محمد اسلم، محمد یوسف سمیت پی ٹی آئی کے ورکرز واہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے،حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے اوروہ منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت دھاندلی کو روکنے کیلئے الیکٹرونک ووٹنگ مشین لا رہی ہے جس پرسابق حکمران الیکشن میں شفافیت کے مخالف ہیں،انکو علم ہے کہ عام انتخابات شفا ف ہوئے تو ان کی رہی سہی سیاست بھی ختم ہو جائے گی،انہوں نے کہا کہ 35سالہ محرومیوں کے خاتمہ کیلئے وہ دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور اپنے قلیل دور میں حلقہ کی عوام کو پاسپورٹ آفس،چوک سرور شہید کو تحصیل سمیت حلقہ میں کروڑوں کی لاگت سے بجلی کی فراہمی کے منصوبے شروع  ہیں جبکہ ڈیڑھ ارب سے زائد کی لاگت سے سڑکات کی تعمیر کا کام جاری ہے،کروڑوں کی لاگت سے نالی سولنگ ٹف ٹائل پر بھی کام کیا جارہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ 2023کے الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا،اس موقع پر بستی نقدآبادکے مکینوں کے مطالبہ پر سوئی گیس کے لائن پریشر سمیت دیگر مسائل کو بھی حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

 شبیر علی قریشی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -