ملتان میں طیارہ حادثہ‘ شہید کیپٹن نوید طارق کی جام پور 15ویں برسی‘ قرآن خوانی‘ایصال ثواب کیلئے دعائیں‘ ورثا غم سے نڈھال

ملتان میں طیارہ حادثہ‘ شہید کیپٹن نوید طارق کی جام پور 15ویں برسی‘ قرآن ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ملتان فوکر حادثہ  میں شہید ہونے والے ڈیرہ غازی خان کے کیپٹن نوید طارق کی پندرہویں برسی سادگی سے(بقیہ نمبر30صفحہ6پر) ان کے آبائی شہر جامپور میں میں ادا کی گئی۔نوید طارق شہید کی برسی ہرسال سادگی سے خیابان سرور میں ادا کی جاتی ہے تاہم امسال شہید کے بھائی کی خواہش پر برسی دس جولائی کو آبائی شہر جام پور میں منائی گئی۔ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے علاوہ  حافظ اللہ بخش نے دعائے مغفرت کرائی۔شہید کیپٹن  نوید طارق کے غم زدہ بھائیوں اور  ورثاء،سربراہ خاندان حاجی محمد اسلم فراز،ڈاکٹر محمد جمیل طارق،انجینئر جہانگیر طارق،  تنویر طارق،جاوید طارق،اسد مسعود محمد احمد،فرخ فراز،فیصل فراز،فہد فراز اور دیگر نے بتایا کہ پندرہ سال قبل دس جولائی کو ملتان میں فوکر طیارہ اڑان کے دس منٹ بعد سورج میانی کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوا۔کیپٹن نوید طارق نے گرنے والے طیارے چھلانگ لگا دی جس کی وجہ ان کا جسد خاکی  جلنے سے محفوظ رہا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -