ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان 

ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان 

  

 ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ودیگر سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محلہ خواجہ غریب(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 نواز محمد رضوان سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی35ہزار و دوموبائلز چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ قطب پور کے علاقے ٹمبرمارکیٹ کاشف سے چار ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی31ہزار چھین لئے،تھانہ قادرپورراں کے علاقے پل عاشق آباد محمد آصف سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی35ہزار لے گئے،تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد اسامہ سے دوڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ گلگشت کے علاقے محمد شاکر سے دوڈاکو موٹرسائیکل لے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقے نشتر ہسپتال سے فیضان کا موبائل مالیت 15ہزار چوری ہوگیا۔

لاکھوں نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -