گورنر سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات، مسائل پرتبادلہ خیال

 گورنر سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات، مسائل پرتبادلہ ...

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی،گورنر پنجاب نے انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور اسکے ساتھ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عرفان کھوکھر چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کروائی۔ایل پی جی ڈسڑی بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ انہیں غیر معیاری گیس سیلنڈر اور پولیس کی طرف سے پریشان کیا جاتاہے جس پر گورنر پنجاب نے انہیں یقین دہانی کرائی کے غیر معیاری گیس سیلنڈروں اور پولیس کی طرف سے ان کو درپیش مسائل حل کروادیئے جائیں گے۔وفد میں مجید انجم صدرصادق آباد، ذیشان برکت جنرل سیکرٹری، تنویر احمد رنداواچیئرمین پرائس کنٹرول، میاں نوید حشمت فنانس سیکر ٹری، میاں محمد ایوب صدرڈیرہ غازی خاں، محمد ناصرصدرخانیوال، شفقت احمد سیکر ٹری خانیوال، کامران منظور احمدصدررحیم یار خان، عبدالصمدخان وائس چیئرمین رحیم یار خان، محمد عمرجنرل سیکرٹری رحیم یار خان، رانا فہدسرپرست اعلی،ملتان، سعید احمد سر پرست،ملتان، ناصر قاضی صدر ملتان، حسن سعید،سینئر نائب صدر،ملتان، محمد یعقوب بھٹی،نائب صدر، ملتان، عنایت اللہ،چیئرمین سی ای سی،ملتان، عمیر علی جنرل سیکرٹری،ملتان، عامر مصطفی،سرپرست ملتان، محمد اشرف ممبر سی ای سی ملتان، عبدالطیف خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملتان، محمد علی فنانس سیکرٹری،ملتان، یاسر راجوانا،میڈیا ایڈوائزر، کاشف محمودسیکر ٹری اطلاعات، نعمان محمد خان صدرراجن پور، ملک عابد حسین مولانہ صدرمظفر گڑھ، مقبول احمدجنرل سیکرٹری مظفر گڑھ،اورممتاز رسول فنانس سیکرٹری مظفر گڑھ،بھی میٹنگ میں شامل تھے۔ 

 ڈسٹری بیوٹرز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -