آر پی او ملتان کا مختلف تھانوں کا دورہ‘ ریکارڈ کی چیکنگ سہولیات کا جائزہ‘ ملاقاتیں
ملتان (وقائع نگار) ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب انصاف کی فراہمی کی بنیادی اکائی تھانہ میں بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے انسپکٹر جنرل۔پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تھانوں کی عمارات اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جن تھانوں کی عمارات نہیں ان کی(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
عمارات کی مرحلہ وار تعمیر کے لیے فنڈز مہیا کئے جائیں گے اور تھانوں میں عدم دستیاب سہولیات بھی جلد فراہم۔ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ کوتوالی اور تھانہ گلگشت کا دورہ کرتے ہوئے کیا آر پی او سید خرم علی نے مال خانوں کا معائنہ کیا اور حوالات کا جائزہ لیاانہوں نیفرنٹ ڈیسک پر آنے والی درخواستوں پر کارروائی بارے معلومات لیں اور فرنٹ ڈیسک کو زیادہ مفید بنانے کی ہدایت کی آر پی او نے تھانوں کا ریکارڈ ملاحظہ کیا اور جدید سسٹم کے تحت تھانوں کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ پولیس افسران جرائم کے سد باب کے لیے متحرک ہوں اورعوام کو احساس تحفظ دلانے کے لیے گشت کو مثر بنائیں انہوں نے ایس پی گلگشت اور ڈی ایس پی گلگشت کو کرائم کنٹرول کی ہدایات دیں ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ شہر میں جرائم کے کنٹرول کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لیے فزیبیلٹی تیار کی جائیسی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کا مربوط نظام قائم کیا جا سکتا ہے اس حوالہ سے تجارتی مراکز، مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں تاجروں اور شہریوں کے تعاون سے سی سی ٹی کیمرہ مانیٹرنگ کا اہتمام کیا جائے۔