عید:کرونا ایس اوپیز پرسختی سے عمل درآمد کرانے کاحکم

عید:کرونا ایس اوپیز پرسختی سے عمل درآمد کرانے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں (بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان)رکن صوبائی اسمبلی چوہدری زوار حسین وڑائچ  کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
 کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمران قریشی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الرف بابر قیصرانی سمیت دیگر ممبران ضلعی امن کمیٹی شریک تھے۔ اجلاس میں عید الاضحی کے حوالے سے امن وامان برقرار رکھنے، قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھیں کرنے بارے اجازت نامہ کے حصول، آلائشیوں کی بروقت تلفی بارے اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہاکہ امسال عیدالاضحی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صرف اجازت نامہ حاصل کرنے والی تنظیمیں اور افراد قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امسال 103 مدارس و تنظیموں کو اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موصول ہونے والی درخواستیں  کی مکمل پڑتال کے بعددرخواست گزاروں کو این او سی جاری کیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع بھر میں چار مقامات پر عوام کی سہولت کے پیش نظر مویشی منڈیاں قائم کی گئیں ہیں جبکہ قربانی کے جانوروں کے بیمار ہونے کے صورت میں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ضلع بھر میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے مختلف مقامات پرڈیری ڈسپنسریاں بھی قائم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگائی جائیں گی تاکہ ماحول کو تعفن سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا ئے گا۔ انہوں نے چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ آلائشوں کے لیے ویسٹ بیگز دئیے جائیں اور سینیٹری ورکرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنرعمران قریشی نے کہاکہ اس حوالے سے ضلع و تحصیل  کی سطح پر کنٹرول روم قائم کیئے جائیں گے جن پر عوام شکایات و تجاویز باآسانی پیش کر سکیں گے۔انہوں نے عیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر عوام سے اپیل کی کہ انسدا د کورونا وائرس کے لئے حکومتی احکامات کی روشنی میں وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے انسداد کورونا وائرس کیلئے تاجر برادری اورعوام سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الرف بابر نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ قانون کی عملداری اس کی افادیت کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی ذاتی حدودِ میں دخل اندازی نہ کی جائے، ایک دوسرے کا احترام کیا جائے تو امن یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد میں سب کا بھلا ہے اس لیے عمل کیا جائے نہ کہ جبری طور پر عملداری کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ نماز عید کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس لودھراں کی جانب سے فول پروف انتظامات کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کے جوان ڈیوٹی پر موجود ہونگے لیکن مساجد کے منتظمین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے رضا کار تعینات کریں جو نمازیوں کی تلاشی کا فریضہ سر انجام دیں۔ انہوں نے کہاکہ نماز عید کی ادائیگی کے بعد بھی پولیس کے جوان عوامی مقامات پر اپنی ڈیوٹی مستعدی سے انجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الرف بابرنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ حاصل کرنے والے افراد اور تنظیمیں ہی قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھیں کرنے کے مجاز ہونگے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بلا اجازت کھالیں اکٹھیں کرنے والے افراد و تنظیموں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھالیں اکٹھی کرنے میں دلچسپی رکھنے والی تنظیموں کی درخواستیں موصول جن کی اجازت کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درخواستوں کی مکمل پڑتال کے بعد کیا گیا۔ اجلاس میں عید الاضحی کیدنوں میں تیز رفتاریو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے،ون ویلنگ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی اور والدین کو ہدایت کی گئی کہ تہواروں پر اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علما کرام سے محرم الحرام کے حوالے سے بھی تجاویز دریافت کیں گئیں۔ اس موقع پرممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا محمد میاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع لودھراں ایک امن و شانتی والا ضلع ہے اور یہاں کے عوام امن و سکون کے داعی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کے ساتھ ساتھ محرم الحرام بھی اللہ کے حکم سے پرامن ہو گا۔ اجلاس میں حافظ  محمداکرم کانجو، مولانا محمد میاں، پیر میاں خورشید احمد،حافظ محمد صدیق، سید جاوید علی، محمد یوسف، ڈاکٹر شیر محمد اعوان، سید غلام مرتضی شاہ، را محمد اقبال، اقلیتی ممبر جیکب آفتاب، جاوید جہزوم، اسسٹنٹ کمشنر اشرف صالح، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
 زوار حسین وڑائچ