بیٹ ہزاری:کرنٹ لگنے سے رستم مظفر گڑھ کلیم پہلوان جاں بحق

بیٹ ہزاری:کرنٹ لگنے سے رستم مظفر گڑھ کلیم پہلوان جاں بحق

  

روہیلانوالی (نامہ نگار)بجلی کا کرنٹ لگنے سے رستم مظفرگڑھ کلیم پچار پہلوان زندگی کی بازی ہار گئے تفصیل کے مطابق رستم مظفرگڑھ بیٹ ہزاری کے رہائشی کلیم پچار (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

پہلوان جو کہ کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے کلیم پچار پہلوان جو کہ کشتی کے فن میں یعنی پہلوانی میں پورے پاکستان میں ضلع مظفرگڑھ کی پہچان تھے اور کئی مقابلوں بڑے بڑے پہلوانوں کو شکست دے اپنے ضلع مظفر گڑھ کا نام روشن کیا بلکہ دبئی میں بھی اپنے پہلوانی کے فن کا مظاہرہ کیا اور کئی ایوارڈ حاصل کئے اسی وجہ سے مرحوم کلیم پچار کو رستم مظفرگڑھ کہا جاتا تھا مرحوم کے والد امیر خان پچار وہ بھی اپنے وقت میں بہت بڑے پہلوان تھے مرحوم پہلوان کلیم پچار نے سوگوران میں بیوہ  ایک بیٹی اور ایک بیٹا چھوڑا ہے ضلع مظفر گڑھ کی عوام نے ان کی اچانک موت پر بہت غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلع مظفر گڑھ کشتی کے فن میں ایک ہیرے سے محروم ہو گئے ہیں۔

پہلوان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -