شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر مشکوک گاڑی‘ پولیس کی دوڑیں 

شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر مشکوک گاڑی‘ پولیس کی دوڑیں 

  

ملتان (وقائع نگار)  وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر سے مشکوک گاڑی کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔جسکو فوری طور تھانہ منتقل کرکے قانونی (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

کارروائی کی گئی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رہائیش گاہ ہے۔جہاں سے گھر کے باہر سے ایک مشکوک گاڑی نمبری اے کے کے 823 لاوارث کھڑی ملی۔اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔پولیس نے فوری طور پر گاڑی کو لفٹر کے ذریعے مذکورہ تھانے منتقل کیا۔اور ای ڈی ایس کے عملے نے چیکنگ کرنے کے بعد گاڑی کو کلیئر کر دیا۔مگر لاوارث ہونے کی وجہ سے دفعہ 550 کے تحت بند تھانے کی گئی ہے۔

مشکوک گاڑی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -