لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ‘ کل سے شروع  ہونیوالے عدالتی ہفتے کیلئے ججز روسٹر فائنل

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ‘ کل سے شروع  ہونیوالے عدالتی ہفتے کیلئے ججز ...

  

ملتان (وقائع نگار)  لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں 12 جولائی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لئے ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے کے لئے جاری ججز(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

 روسٹر میں ملتان اور بہاولپور میں دو دو ڈویژن بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ روسٹر کے مطابق ملتان میں پہلا ڈویژن بینچ مسٹر جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر اور مسٹر جسٹس عابد حسین چھٹہ، دوسرا ڈویژن بینچ مسٹر جسٹس طارق ندیم اور مسٹر جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل ہے جبکہ سنگل بینچز میں فاضل ججز کے علاوہ مسٹر جسٹس صفدر سلیم شاہد، مسٹر جسٹس علی ضیا باجوہ اور مسٹر جسٹس محمد رضا قریشی شامل ہیں جو کیسز کی سماعت کریں گے۔ چھٹیوں میں صرف ارجنٹ نوعیت کے کیسز پر ججز سماعت کریں گے واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بینچز میں 5 جولائی سے 4 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات رہیں گی۔

روسٹر فائنل 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -