آئندہ ہفتے ایسٹرازینیکا، فائزر ویکسین کی 13لاکھ خوراکیں ملیں گی،وزارت قومی صحت

آئندہ ہفتے ایسٹرازینیکا، فائزر ویکسین کی 13لاکھ خوراکیں ملیں گی،وزارت قومی ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی)آئندہ ہفتے پاکستان کو کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کی ایک نئی کھیپ مل جائے گی جبکہ آئندہ ہفتے ہی پاکستان کی طرف سے خریدی گئی فائزر ویکسین کی ایک لا کھ خوراکیں بھی ملنے کی توقع ہے۔پاکستان کی وزارت قومی صحت کی جانب سے ہفتے کو جاری ہونیوالے بیان کے مطابق ویکسین کی نئی کھیپ کوویکس کے تحت ملے گی۔ حکام وزرا ت صحت کا کہنا ہے پاکستان کو نئی کھیپ میں ایسٹرازینیکا ویکسین کی 12لاکھ 36ہزار خوراکیں ملنے کی توقع ہے۔حکام کے مطابق یہ کوویکس کے تحت پاکستان کو ملنے والی ایسٹرازینیکا ویکسین کی دوسری کھیپ ہوگی۔اس سے قبل پاکستان کو کوویکس کے تحت ایسٹرازینیکا کی پہلی کھیپ کے ذریعے 12 لاکھ سے زائد خوراکیں ملی تھیں۔حکام وزرات صحت کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے پاکستان کی طرف سے خریدی گئی فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں پہنچنے کی توقع ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا ویکسین کی 2 کروڑ 90 لاکھ خوراکیں آچکی ہیں۔

ویکسین  

مزید :

صفحہ اول -