ضلع رحیم یارخان: مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے25ارب روپے مختص

ضلع رحیم یارخان: مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے25ارب روپے مختص

  

 خان پور(نمائندہ پاکستان)وفاقی وزیر صنعت وپیداوار مخدوم خسروبختیار نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کی بجائے اپنے حالات بدلے۔سابق حکمرانوں نے فلاحی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کیئے اور جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا عوام محرومیوں کا شکار ہو کرترستے رہے مگر سابق حکمرانوں کے بینک بیلنس (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

بڑھتے رہے۔ اپنے دفتر میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری رحیم یار خان راجہ سلیم سے گفتگو کر رہے تھے۔جنہوں نے شہر کے عمائدین کے ساتھ اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔وفاقی وزیرمخدوم خسروبختیار نے کہا کہ ملک کی معاشی سمت کو درست خطوط پر استوار کر کے صنعتی اور زرعی ترقی کو بحال کر دیا ہے آمدن کم ہو تو قرضے لینے پڑتے ہیں۔حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے روز مرہ کی چیزوں میں اب استحکام آنا شروع ہو گیا ہے۔نئی گاڑی خریدنے والوں کیلئے نئی آٹو پالیسی متعارف کرائی گئی ہے جس میں گاڑی کی لیز کا طریقہ کار آسان بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق نیا پاکستان کی تعمیر کے لئے پہلی بار ضلع رحیم یار خان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور میگا پراجیکٹ کیلئے 25ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنے کیلئے تین سو ارب روپے کا ریکارڈ پیکج دیا ہے۔ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ سلیم نے شہر خان پور کی ترقی کیلئے مخدوم خسروبختیار کی جانب سے ڈیڑھ ارب روپے کے منصوبے شامل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چوہدری محمد ارشد،چوہدری اظہر،ملک عبدالرحمن،محمد اختر مڑل،چوہدری شفیق،خالد ببر بھی موجود تھے۔ 

خسروبختیار 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -