ایسٹرازینیکا کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں آئندہ ہفتے ملنے کا امکان

ایسٹرازینیکا کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں آئندہ ہفتے ملنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کی ایسٹرازینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ وزارت صحت کے مطابق پاکستان کو ایسٹرازینیکا کی خوراکیں کوویکس کے تحت ملیں گی۔پاکستان کو کوویکس کے تحت ملنے والی انسداد کورونا ویکسین کی یہ چوتھی کھیپ ہوگی۔کوویکس کے تحت پاکستان کو اس سے پہلے انسداد کورونا ویکسین کی 3 مختلف ویکسین کی کھیپ مل چکی ہیں۔پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 2 کروڑ 90 لاکھ ویکسین کی خوراکیں آچکی ہیں اس سے پہلے پاکستان کو کوویکس کی طرف سے پہلی کھیپ آسٹرازنیکا ویکسین، دوسری ایک لاکھ 6 ہزار فائزر ویکسین کی ڈوز اور تیسری امریکا کی طرف سے عطیہ کی گئی 25 لاکھ موڈرونا ویکسین کوویکس سہولت کے تحت ملی چکی ہے۔
ایسٹرازینیکا 

مزید :

صفحہ اول -