بلدیاتی الیکشن‘ حکومتی امیدواروں کو ٹف ٹائم دیں گے‘ علی موسی گیلانی 

بلدیاتی الیکشن‘ حکومتی امیدواروں کو ٹف ٹائم دیں گے‘ علی موسی گیلانی 

  

مخدوم رشید (نامہ نگار) آنے والا وقت بالکل مختلف ہوگا، بلدیاتی الیکشن میں حکومتی امیدواروں کو ٹف ٹائم دیں گے، ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے علی موسی گیلانی نے موسی گیلانی یوتھ فورس کے صدر سعد مکی شاہ کے بھائی جاوید شاہ مرحوم کی(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 تعزیت کے بعد کیا، انہوں نے کہا کہ اب حلقہ مخدوم رشید کو میں خود وقت دوں گا اور حالات کا جائزہ لوں گا، ہرماہ میں سلسلہ وار میٹنگز بھی جاری رہیں گی، کیونکہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ہم عوام کے ساتھ کھڑیں ہیں، اس موقع پر سعد مکی شاہ صدر موسی گیلانی یوتھ فورس،مہر ندیم خالد،مہر محمود احمد،ساجد شاہ،چوہدری محمد احمد گجر، طلحہ ہادی ہاشمی،ملک خورشید اقبال، قیصر علی ہا شمی، چوہدری سلیم سنگھیڑا و دیگرموجود تھے۔

موسیٰ گیلانی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -